انگلش نیٹ ویسٹ ٹی ٹونٹی بلاسٹ ، جنید خان کے شاندار باﺅلنگ سپیل نے لنکاشائر کو کامیابی دلا دی

پیر 17 جولائی 2017 12:55

انگلش نیٹ ویسٹ ٹی ٹونٹی بلاسٹ ، جنید خان کے شاندار باﺅلنگ سپیل نے لنکاشائر ..
مانچسٹر(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار17 جولائی۔2017ئ) انگلش نیٹ ویسٹ ٹی ٹونٹی بلاسٹ میں لنکاشائر کی نمائندگی کرنے والے قومی ٹیم کے فاسٹ باﺅلر جنید خان کے شاندار باﺅلنگ سپیل نے ان کی ٹیم کو کامیابی دلا دی ۔

(جاری ہے)

اولڈ ٹریفورڈ ، مانچسٹر میں کھیلے گئے مقابلے میں جنید خان نے اپنے مقررہ4اوورز میں 28رنز دے کر 3شکارکے،ان کے اس شاندار باﺅلنگ سپیل کی بدولت ڈربی شائر مقررہ 20اوورز میں محض 152رنز بنا سکی اور لنکاشائر نے جوز بٹلر کے 42ناقابل شکست رنز کی بدولت مقررہ ہدف 19ویں اوور میں پورا کرلیا۔