شاعر ساغر صدیقی کی 43ویں برسی کل منائی جائیگی

پیر 17 جولائی 2017 13:21

شاعر ساغر صدیقی کی 43ویں برسی کل منائی جائیگی
فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء)ملک کے نامور درویش شاعر اور درجنو ں شعری مجموعوں کے خالق ساغر صدیقی مرحوم جو 19 جولائی 1974ء کو 46برس کی عمر میں لاہور میں اپنے مالک حقیقی سے جا ملے تھے کی 43ویں برسی کل بدھ 19 جولائی کو انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جائیگی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ان کے مداحوں اور شعرا ء کی تنظیموں کی جانب سے مختلف شہروں میں خصوصی تعزیتی تقریبات کا انعقاد کیا جائی گا جس میں مرحوم کی شعر و ادب کے شعبہ میں خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائیگا۔ ساغر صدیقی مرحوم کی برسی پر الیکٹرانک میڈیا خصوصی پروگرامات نشر جبکہ پرنٹ میڈیا بھی خاص اشاعتوں کا اہتمام کریگا۔