بنگالی صفائی کرنے ولا کویت میں جعلی ڈاکٹر بن گیا

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 17 جولائی 2017 13:09

بنگالی صفائی کرنے ولا کویت میں جعلی ڈاکٹر بن گیا
کویت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 جولائی2017ء) تحقیقات کے مطابق بنگالی سوئیپر عرصے تک کویت کے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں جعلی کاغذات کا استعمال کر کے بطور ڈاکٹر کام کرتا رہا اور پھر 1982میں وطن چھوڑ دیا۔ یہ خبر اس وقت سامنے آئی جب ایک کویتی وکیل حسین نے ٹویٹ کیا کہ ”ایک کویتی ڈاکٹر جو کہ السبھا ہسپتال میں کام کرتا ہے ۔نقلی ہے اور اصل میں بنگالی ہے جلد گرفتار کیا جائے گا“۔

حسین کا مزید کہنا تھا کہ اس نقلی بنگالی ڈاکٹر نے بہت سارے نوٹسز پاس کروائے تھے جسکی وجہ سے یہ وزارت ہیلتھ میں مشہور ہوا۔

(جاری ہے)

اس بنگالی کی اصلی شناخت تب سامنے آئی جب ایک بنگالی ملازم نے اس سے فون پر بات کی جو کہ اس کے آفس میں ہی کام کرتا تھا۔اس بنگالی ملازم نے اس نقلی ڈاکٹر سے بنگالی میں بات کی اور اسے بتا یا کہ وہ بنگال کی پارلیمنٹ میں اپنا کاروبار بڑھانا چاہتا ہے جس پر اس نے انتہائی روانی سے بنگالی میں ہی اسے جواب دیا۔ تاہم کویت کے رکن عدیل ال دمکی نے ال قاباس کو بتایا کہ بنگالی ڈاکٹر کی یہ خبر بے بنیاد اور من گھڑت ہے۔ال دمکی نے مزید بتایا کہ میں نے وزارت ہیلتھ سے رجوع کیا جنہوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یہ خبر غلط ہے۔


متعلقہ عنوان :