علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی بہاولپور کیمپس میںخزاں2017 سے بی ایس کمپیوٹر سائنس کا اجرا

پیر 17 جولائی 2017 13:27

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی بہاولپور کیمپس میںخزاں2017 سے بی ایس کمپیوٹر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی بہاولپور کیمپس میں خزاں2017 سے بی ایس کمپپوٹر سائنس کا اجرا ہو رہا ہے۔ اس مقصد کے لیے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی بہاولپور کے کمپس میں جدید کمپوٹر لیب کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ یہ لیب علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی مین کمپس کے کمپiوٹر سائنس ڈیپارٹمنٹ اور سنٹرل لائبریری سے منسلک کی گئی ہے جس میں طلبہ کو ویڈیو لنک کے ذریعے سے لیکچر دیے جائیں گے۔

کمپیوٹرسائنس ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر نزیز اے سانگی نے جنوبی پنچاب کے ضلع ڈیرہ غازیخان، سند ھ کے علاقہ عمر کوٹ کے بعد اب چولستان کے لوگوں کے لیے اس پروگرام کا خصوصی طور پر اجر کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے بہاولپور کے طلبہ کے لیے داخلہ میں خصوصی رعایت کا اہتمام کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر سانگی نے اپنے ویڈیو لنک خطاب میں بتایا کہ ایف اے، ایف ایس سی سیکنڈ ڈویژن پاس طلبہ بی ایس کمپوٹر سائنس میں داخلے کے اہل ہوں گے۔

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے پروگرام بی ایس 8 سمسٹر پر مشتمل ہے، اور یہ مختلف سپشلائزیشن پہ مشتمل ہے، انفارمیشن ٹیکنالوجی، جنرل پروگرامز، نیٹ ورکنگ کی سپشلائزیشن شامل ہیں۔ یہ پروگرام مکمل طور پہ ہائر ایجوکمیشن سے منظور شدہ ہے، ڈاکٹر سانگی نے مزید بتایا کہ سندھ اور ڈیرہ غازیخان کے عوام اس پروگرام سے پہلے ہی مستفیذ ہورہے ہیں ۔

اب بہاولپور کے عوام کے لیے اس پروگرام کا اجر کیا جارہا ہے۔ بی ایس پروگرام میں جدید تقاضوں کے پیش نظر کا اجرا بھی کیا جا رہا ہے، تاکہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی تعلیم جو ایک خط سے شروع ہوئی تھی، ریڈیو، اخبارات، ٹیلی وژن اور کمپوٹر سے ہوتی ہوئی اب موبائل تک آپہنچی ہیں، انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی لمحہ بہ لمحہ بدلتی ہوئی ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ چل رہی ہے،ریجنل ڈائریکٹر خواجہ صابر حسین نے ڈاکٹر سانگی کاوائس چانسلر جناب شاہد صدیقی اور چئیرمین کمپوٹر سائنس ڈیپارٹمنٹ کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ کے اس اقدام سے خطے کے لوگوں میں نہ صرف تعلیم کی روایات کو فروغ ملے گا ، بلکہ اب فاضلاتی نظام تعلیم سے ٹیکنالوجی کو سیکھنے کی ابتداء بھی کر دی گئی ہے۔

بہاولپور کے تعلیمی حلقوں اور سول سوسائٹی نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے بی ایس پروگرام کابہاولپور میں اجرا کرنے پہ جناب وائس چانسلر، چئرمین، اور خواجہ صابر حسین ریجنل ڈائریکٹر کا خصوصی شکریہ اد کیا۔

متعلقہ عنوان :