دوہری شہریت سے لاعلمی پر 9 سال آسٹریلیا کا سینیٹر رہنے والے شخص نے نیوزی لینڈ کی شہریت کا معلوم ہونے پر اخلاقی طور پر استعفیٰ دے دیا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 17 جولائی 2017 13:33

دوہری شہریت سے لاعلمی پر 9 سال آسٹریلیا کا سینیٹر رہنے والے  شخص نے نیوزی ..

تین بار آسٹریلین پارلیمنٹ میں سینیٹر منتخب ہونے والے شخص کو جب معلوم ہوا کہ وہ نیوزی لینڈ کے بھی شہری ہیں تو انہوں نے اخلاقی طور پر فوراً ہی سینیٹر شپ سے استعفیٰ دے دیا۔
47 سالہ سکاٹ لوڈلام، گرین پارٹی کے  ڈپٹی لیڈر ہیںَ انہوں نے دیگر  نمائندوں سے معافی مانگتے ہوئے بتایا کہ انہیں اپنی دوہری شہریت کا علم نہیں تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نےبتایا کہ جب وہ تین سال کے تھے تو اُنکے والدین نیوزی لینڈ سے آسٹریلیا آگئے لیکن انہوں نے اپنی نیوزی لینڈ کی شہریت منسوخ نہیں کی تھی، جس کی وجہ سے اب وہ بھی دونوں ممالک کے شہری ہیں۔


آسٹریلیوی آئین کے تحت آسٹریلیوی شہریت کے علاوہ دوسری شہریت رکھنے والا شخص ممبر پارلیمنٹ نہیں بن سکتا۔
سکاٹ نے اپنی لاعلمی کی ساری ذمہ داری خود لے لی ہے اور استعفیٰ دیتے ہوئے سب سے معذرت بھی کی ہے۔

متعلقہ عنوان :