ابھیشیک بچن اور ایشوریہ رائے بچن کی مداحوں کے ہمراہ تصاویر سوشل میڈیا پر جاری

پیر 17 جولائی 2017 13:51

ابھیشیک بچن اور ایشوریہ رائے بچن کی مداحوں کے ہمراہ تصاویر سوشل میڈیا ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء) بالی وڈ اداکار ابھیشیک بچن اور ایشوریہ رائے بچن کی تازہ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی گئیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ابھیشیک بچن اور ایشوریہ رائے بچن ان دنوں نیویارک میں عارضی چھٹیاں منا رہے ہیں اور اپنے مداحوں کے ساتھ لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جس میں ایشوریہ ڈینم ڈریس میں بہت خوبصورت نظر آرہی ہیں جبکہ ابھیشیک نے سفید رنگ کی ٹی شرٹ اور سیاہ جینز پہنی ہے۔

متعلقہ عنوان :