یورپی وزرائے خارجہ کے اجلاس میں لیبیا کی صورتحال پر تبادلہ خیال

پیر 17 جولائی 2017 13:51

یورپی وزرائے خارجہ کے اجلاس میں لیبیا کی صورتحال پر تبادلہ خیال
برسلز۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء) یورپی وزارئے خارجہ پیر کو ہونے والے اپنے ایک اجلاس میں لیبیا کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں جنگ سے متاثرہ لیبیا میں استحکام لانے کی اب تک کی کوششوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

بات چیت میں دیگر امور کے علاوہ لیبیا سے اٹلی کی جانب آنے والے مہاجرین کے موضوع پر بھی توجہ مرکوز رہے گی۔ بحیرہ روم پار کر کے اٹلی پہنچنے والے ان ہزاروں مہاجرین کے وجہ سے روم حکومت دیگر یورپی ممالک سے مزید تعاون کا مطالبہ کر رہی ہے۔ موسم گرما کی چھٹیوں سے قبل یورپی وزرائے خارجہ کا یہ آخری اجلاس ہے۔