جرمن چانسلر کی طرف سے جی 20 سربراہ اجلاس کی میزبانی کے لیے ہیمبرگ شہر کے انتخاب کا دفاع

پیر 17 جولائی 2017 13:51

جرمن چانسلر کی طرف سے جی 20 سربراہ اجلاس کی میزبانی کے لیے ہیمبرگ شہر ..
برلن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء) جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے جی 20 سربراہ اجلاس کی میزبانی کے لیے ہیمبرگ شہر کے انتخاب کا دفاع کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس سمٹ کے موقع پر ہونے والی ہنگامہ آرائی کے تناظر میں میرکل نے کہا کہ اس حوالے سے وہ خود پر عائد ہونے والی کسی ذمہ داری سے انکاری نہیں۔ میرکل کے بقول وہ بذات خود اور جرمن حکومت اس اجلاس کی میزبان تھی، اسی وجہ سے ہیمبرگ کے گورننگ میئر اولاف شٴْلس سے مستعفی ہونے کا مطالبہ درست نہیں ہے۔ انہوں نے اجلاس کی کارروائی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انجیلا میرکل نے کہا کہ جرمن سیاستدانوں کو نیٹو کی کسی بھی چھاؤنی میں تعینات جرمن فوجیوں سے ملاقات کرنے کا حق حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :