وینزویلا کے صدر نکولس مادوروکا ریفرنڈم کے نتائج تسلیم نہ کرنے کا اعلان

پیر 17 جولائی 2017 13:51

وینزویلا کے صدر نکولس مادوروکا ریفرنڈم کے نتائج تسلیم نہ کرنے کا اعلان
کراکس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء) وینزویلا میں صدر نکولس مادورو کے خلاف ہونے والے ریفرنڈم میں7 ملین سے زائد شہریوں نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق وینز ویلا انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان مین کہا گیا کہ 95 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہو گئی ہے تاہم صدر نے اس عوامی ریفرنڈم کے نتائج کو تسلیم نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ووٹنگ کے دوران ہونے والی ہنگامہ آرائی میں کم از کم ایک خاتون ہلاک اور دارالحکومت کراکس میں 4 افراد زخمی ہوئے۔ وینزویلا میں گزشتہ کئی مہینوں سے جاری مظاہروں کی وجہ سے حالات انتہائی کشیدہ ہیں۔ حزب اختلاف صدر پر آمرانہ طرز حکومت کا الزام عائد کرتی ہے۔