پولینڈ، انصاف کے شعبے میں اصلاحات کے خلاف مظاہرہ

پیر 17 جولائی 2017 13:51

پولینڈ، انصاف کے شعبے میں اصلاحات کے خلاف مظاہرہ
وارسا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء) پولینڈ کے دارالحکومت میں ہزاروں شہریوں نے قدامت پسند حکومت کی جانب سے انصاف کے شعبے میں کی جانے والی اصلاحات کے خلاف مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

گیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مظاہرین کا موقف ہے کہ حکومت اس محکمے کے اختیارات کو ختم کرتے ہوئے اپنے زیر اثر لا نا چاہتی ہے۔ ابھی ہفتے کے روز ہی ملکی سینیٹ نی2 متنازعہ قوانین کے مسودوں کی منظوری دی تھی۔ ان قوانین کے تحت پارلیمان اور وزیر انصاف ججوں کی تقرری کے عمل پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔ یورپی یونین کی جانب سے بھی پولینڈ میں انصاف کے شعبے میں خود مختاری کو محدود کرنے کی اس کوشش کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔