عالمی خوراک میلہ 7ستمبر سے استنبول میں شروع ہوگا

پیر 17 جولائی 2017 13:54

عالمی خوراک میلہ 7ستمبر سے استنبول میں شروع ہوگا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء) ورلڈ فوڈ فئیر 7ستمبر سے لیکر10ستمبر تک ترکی کے شہر استنبول میں منعقد ہورہاہے۔

(جاری ہے)

اس میلے میں چاول، کنفیکشنری و بیکری اشیاء، خشک میوہ جات و اخروٹ، دیگر اشیائے خوراک وٹیکنالوجیز، گروسری و آئل، فروزن فوڈ، دودھ و ڈیری مصنوعات اور دیگر متعلقہ اشیاء کی نمائش ہوگی ۔ چاول کی نمائش کیلئے 2لاکھ جبکہ باقی اشیاء کی نمائش کیلئے ایک لاکھ 60ہزار روپے کی فیس مقرر کی گئی ہے۔اس اہم میلے میں پاکستانی تاجر اورسرمایہ کار بھی شرکت کریں گے۔