کویت میں یونیفارم میں شیشہ پینے پرپولیس آفیسر گرفتار

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 17 جولائی 2017 13:43

کویت میں یونیفارم میں شیشہ پینے پرپولیس آفیسر گرفتار
منامہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 جولائی2017ء)  کویت میں وازرت داخلہ کے ایک آفیسر کو عوامی کیفے میں یونیفار م پہن کر شیشہ پینے پر 20دن جیل کی سزا سنا دی گئی۔ اس آفیسر کی تصویر چوری سے لی گئی جس میں صاف نظر آ رہا ہے کہ آفیسریونیفارم میں شیشہ پیتے ہوئے موبائل سرفنگ میں مصروف ہے۔

(جاری ہے)

جیسے ہی یہ تصویر سماجی ویب سائٹ پر وائرل ہوئی اور وازرت داخلہ تک پہنچیتوآفیسرز وازرت داخلہ کے کہنے پر کیفے گئے آفسر کو گرفتا ر کیا اور پولیس اسٹیشن لے آئے جہا ں اس سے پوچھ گچھ کی گئی کیو نکہ یہ کویت کے قوانین کے خلاف ہے کہ کوئی بھی آفیسر یونیفارم میں پبلک کیفے میں پایا جائے۔

۔تصویر میں شناخت کی تصدیق ہونے پر آفیسرز نے پبلک سیکورٹی امور کے اسٹنٹ اعوان صدر ابراہم ال تارہ سے رابطہ کیا جسنے آفیسر کو 20دن کی جیل کی سزا سنا دی۔

متعلقہ عنوان :