چترال، مسا فر گاڑی دریا میں گر نے سے سات افراد لاپتہ، سات زخمی

لا پتہ افراد کی تلا ش جا ری ، ایک خا تو ن کی لا ش نکال لی گئی ، متاثرہ افراد کا تعلق آرکاری سے ہے

پیر 17 جولائی 2017 14:33

چترال، مسا فر گاڑی دریا میں گر نے سے سات افراد لاپتہ، سات زخمی
چترال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2017ء) آرکاری لوٹکوہ سے چترال آنے والی بدقسمت گاڑی چترال چیوپل کے قریب ڈرائیور سے بے قابو ہوکر دریائے چترال میں جاگری گاڑی میں چودہ افراد سوار تھے ۔ جن میں سات افراد کو دریاسے زند ہ نکال کر ڈی ایچ کیو ہسپتال چتر ال منتقل کردیا گیا ہے ۔ جبکہ سات لاپتہ افراد میں سے ایک خاتون کی لاش دریا سے نکال لی گئی ہے۔

مقامی رضاکاروں ، پولیس، فوکس اور چترال سکاوٹس کے جوانوں نے کرین کے زریعے گاڑی کودریا سے نکال لیا ہے۔ جسکے اندر سے ایک خاتون کی لاش نکالی ہے۔ تمام متاثرہ افراد کا تعلق آرکاری ہی سے بتایا جاتا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق لاپتہ افراد میں افضل ولد گل بہار ، محمد عارف ولد شیر غازی، حسن علی شاہ ولد زار نبی ، سمیر ولد مراد خان، راحیلہ دختر گل رحیم ،محمد حسن ولد شیر غزب ، اصلاح ولد رحیم خان ساکنان آرکاری شامل ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ زخمیوں میں شیر الدین ولد شیر غزب، گل رحیم ولد میاں گل ، انور میاں ولد پہلوان، محمد ولی ولد گل عجب، سلمان ولد محمد اسماعیل، شیر غزب ولد شیر غازی اور سمار آنار دختر شیر غزب شامل ہیں۔امدادی کاروائیوں میں چترال سکاوٹس، چترال پولیس ،مقامی رضاکاروںکے ساتھ فوکس ہیومنٹرین اسسٹنس کے رضاکاروں نے حصہ لیا۔ جبکہ چترال سکاوٹس کے کرین کے زریعے گاڑی کو دریا سے نکال لی گئی ۔

دریں اثنا کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کرنل نظام الدین شاہ نے دریا سے لاپتہ افراد کی تالاش اور امدادی کاموں کی خودنگرانی کی ۔انھوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کی ۔ اسی طرح ایم پی اے سلیم خان نے بھی موقع پر پہنچ کر زخمیوںکی عیادت کی ۔ اور ان کو ہر ممکن صحت کی سہولیات پہنچانے کیلئے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی ۔

متعلقہ عنوان :