عوام کو تعلیم سے دور کرنے والے عوامی انقلاب ترقی وخوشحالی کا فروغ نہیں چاہتی: ثروت اعجاز قادری

پیر 17 جولائی 2017 14:36

عوام کو تعلیم سے دور کرنے والے عوامی انقلاب ترقی وخوشحالی کا فروغ نہیں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2017ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ کرپشن اور رشوت کا سرطان نیچے سے اوپر تک پھیلا ہوا ہے ،سامراجی ممالک نے ملک کو سودی قرضوں کے جال میں جکڑ رکھا ہے ،مستقبل کیلئے ایسے نظام کی جدوجہد کرنا ہوگی جس میں سودی نظام کی لعنت نہ ہو ،سرکاری تعلیمی اداروں میں علم کی موت واقع ہوچکی ہے ،مظلوم غریب عوام کو سرکاری اسکولوں میں بھی تعلیم مہیا نہیں ہوتی ہے ،عوام کو تعلیم سے دور کرنے والے عوامی انقلاب ترقی وخوشحالی کا فروغ نہیں چاہتے ،عوام میں شعور اور تعلیم ہوگی تو سیاسی وڈیرے ،جاگیر دار ،سرمایہ دار عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکیں گے ،پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست اور دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں لانے کیلئے جدوجہد کرتے رہینگے،اسلامی ممالک کواستحصالی قوتوں سے چھٹکارا دلانے کیلئے مسلم ممالک کے سربراہوں کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا ،او آئی سی مسلم ممالک میں امریکہ ،اسرائیل اور دیگر یورپی ممالک کے اثر ورسوخ اور تسلط کو ختم کرنے کیلئے فعال کردار ادا کرئے ،ترکی میں بغاوت کو ناکام بنانے میں عوامی یکجہتی اور سیاسی شعور دیکھنے میں آیا ،ترکی کے عوام اندورنی وبیرونی استحصالی قوتوں کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کررہے ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ ترکی نے دنیا کے بہترین اور ترقی یافتہ ممالک میں اپنی جگہ بنا رکھی ہے ،ان خیا لات کا اظہار انہوں نے ترکی میں فوجی بغاوت کی ناکامی کو ایک سال مکمل ہونے پر ترکی کی عوام سے اظہاریکجہتی کی تقریبات سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کیا ،یاد رہے کہ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری کی خصوصی ہدایت پر ملک بھر میں عشق رسول کے فروغ اور ترکی کی عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے دورود وسلام کی تقریبات ملک بھر میں منعقد کی گئیں ،ثروت اعجاز قادری نے کراچی ،لاہور ،فیصل آباد ،سکھر حیدر آباد ،لاڑکانہ میرپورخاص سمیت دیگرشہروں میں مواصلاتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کالا دھن اور کرپشن کرنیوالوں نے پاکستان کی ترقی وخوشحالی پر کاری ضرب لگائی ہے ،ملک وقوم کا استحصال کرنیوانوں کو قانون کی روح کے مطابق انجام تک پہنچتا دیکھنا چاہتے ہیں ،کالا دھن جمع کرنیوالے خوشحال اور غریب دو وقت کی روٹی کیلئے پریشان حال ہے ،آمرانہ غاصبانہ سوچ رکھنے والوں نے ملک کو ہروور میں نقصان پہنچایا ہے ،عوام پاکستان کی ترقی وخوشحالی کیلئے پر عزم ہیں ،کرپشن اور کالادھن کو روکنے کیلئے انقلابی قوانین بنائے جائیں ،حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کا عذاب عوام کو جھیلنا پڑتا ہے ،جمہوری وسیاسی اور عوام کی منشاء پر مبنی فیصلے ملک کی ترقی کا ضامن ہوتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :