طاقتور پاکستان دنیا میں بہت سے لوگوں کے سینے پر مونگ دلتا ہے ، آزاد علی تبسم

پیر 17 جولائی 2017 14:36

طاقتور پاکستان دنیا میں بہت سے لوگوں کے سینے پر مونگ دلتا ہے ، آزاد ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2017ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہاہے کہ وزیراعظم محمد نوازشریف ملک کو ترقی کی جانب لے جارہے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان راستے میں روڑے اٹکا رہے ہیں، عمران خان میں سیاسی بالیدگی نہیں ہے ، ہم پاکستان کو آگے لے کرجانا چاہتے ہیں جبکہ عمران خان اس کو پیچھے کی طرف دھکیل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان الیکشن کے ایک سال بعد کنٹینر پرچڑھے بعد میں اس ڈرامے کا اختتام ہوا، صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم گالیوں کا جواب گالیوں سے نہیں دے رہے ، طاقتور پاکستان دنیا میں بہت سے لوگوں کے سینے پر مونگ دلتا ہے ، پاکستان با صلاحیت ہے اگر ہم اپنے پائوں پر کھڑے ہوگئے تو ملک بہت آگے جائے گا، یہ تلخ حقیقت ہے کہ پاکستان کی سالمیت کے خلاف بیرونی سازشیں کی گئیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کے شدید اعتراضات ہیں اور ہمارے وکلاء ان پرکام کررہے ہیں ، جے آئی ٹی کے خلاف تحفظات کے باوجود بھی مسلسل پیش ہوتے رہے کیونکہ قانون کی جنگ عدالت میں لڑی جاتی ہے،فیصلہ حق میں آئے یا نہ آئے اسے ماننا پڑتا ہے اور قانون کے فیصلے کو سب کو ماننا ہوگا تاکہ ملک آگے بڑھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم گالیوں کا جواب گالیوں سے نہیں دے رہے ۔

متعلقہ عنوان :