ملک کا سب سے بڑے مسائل کرپشن اور دہشت گردی ہیں، یاسر گیلانی

پیر 17 جولائی 2017 14:36

ملک کا سب سے بڑے مسائل کرپشن اور دہشت گردی ہیں، یاسر گیلانی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کرنے میں سنجیدہ نظر نہیں آتی جس کا عملی ثبوت محکمہ انسداد دہشت گردی میں انفراسٹرکچر کا کام نامکمل ہونا ہے اور لاہور ہیڈ آفس میں مختص کئے گئے ایک ارب 21 کروڑ میں سے صرف 44 کروڑ کا استعمال ہے شاہدرہ آفس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی ترجیحات میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہیں ہے عوام کو بے یارومدد گار چھوڑ دیا گیا ہے جبکہ حکام نے اپنی سکیورٹی کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری لگا رکھی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح صرف سڑکیں اور پل بنانا ہے ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے اربوں روپے سے بنائی گئیں سڑکیں بھی بارشوں کی نذر ہو گئیں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک کا سب سے بڑے مسائل کرپشن اور دہشت گردی ہیں کرپشن میں حکمران خاندان خود ملوث ہے اور دہشت گردی کو نظر انداز کر کے عوام کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :