فلسطینی شہریوں نے اسرائیلی فوج کی طرف سے مسجد اقصیٰ میں داخلے کیلئے نصب الیکٹرانک گیٹس کے استعمال کو مسترد کردیا

قبلہ اول میں آمد روفت کیلئے عائد کردہ صہیونی پابندیوں کو قبول نہیں کریں گے، شہری

پیر 17 جولائی 2017 14:39

فلسطینی شہریوں نے اسرائیلی فوج کی طرف سے مسجد اقصیٰ میں داخلے کیلئے ..
مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2017ء) فلسطینی شہریوں نے اسرائیلی فوج کی طرف سے مسجد اقصیٰ میں داخلے کیلئے نصب الیکٹرانک گیٹس کے استعمال کو مسترد کرتے ہوئے صہیونی انتظامیہ پر واضح کیا ہے کہ فلسطینی قوم قبلہ اول میں آمد روفت کیلئے عائد کردہ صہیونی پابندیوں کو قبول نہیں کریگی ۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز اسرائیلی انتظامیہ کی جانب سے مسجد اقصیٰ کے دروازوں کے باہر الیکٹرانک گیٹ لگائے گئے اور فلسطینیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے کیلئے ان ’واک تھرو گیٹس‘ سے گزر کر اندر جائیں۔

(جاری ہے)

تاہم فلسطینی شہریوں نے اسرائیلی حکام کے اس اقدام کو مذہبی آزادی کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا اور مسجد میں اندر جانے کے بجائے باب الاسباط کے باہر ہی ظہر کی نماز ادا کی۔فلسطینی محکمہ اوقاف کے ایک عہدیدار نے صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے اجتماعی طور پر اسرائیلی انتظامیہ کی نئی پابندیوں کو مسترد کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی شہریوں نے واک تھرو گیٹس سے قبلہ اول میں داخل ہونے سے انکار کردیا اور باب الاسباط کے باہر ہی نماز ادا کی۔نماز ظہر کی ادائیگی کے بعد فلسطینی شہریوں نے قبلہ اول کے حق اور اسرائیلی پابندیوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

متعلقہ عنوان :