فری پریس ایوارڈ کیلئے نامزدگیاں جاری،آخری تاریخ یکم اگست مقرر

پیر 17 جولائی 2017 14:39

فری پریس ایوارڈ کیلئے نامزدگیاں جاری،آخری تاریخ یکم اگست مقرر
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء) ہالینڈ کی نجی تنظیم فری پریس ان لیمیٹڈ کی جانب سے پری پریس ایوارڈ کیلئے نامزدگیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔رواں سال آزادی اظہار اوراطلاعات کی آزادی کیلئے پرعزم صحافیوں کے مابین اس اس ایوارڈ کیلئے مقابلہ ہوگا۔

(جاری ہے)

یہ ایوارڈ اپنی جانوں کو خطرات میں ڈال کر لوگوں کو اطلاعات کی فراہمی کیلئے جدوجہد کرنے والے باہمت صحافیوں کی خدمات کے اعتراف میں دیا جاتاہے۔

ان میں نئے آنیوالے صحافیوں کیلئے ایک سالہ فیلو شپ کا ایوارڈ بھی شامل ہے۔ فیلوشپ کے دوران منتخب فیلوکو 15ہزار یورو دئیے جائیں گے جبکہ ایوارڈ جیتنے والے منتخب صحافیوں کو نیدرلینڈ کا دورہ کرایا جائیگا جس کے اخراجات تنظیم برداشت کرے گی،، نامزدگیاں وصول کرنے کی آخری تاریخ یکم اگست مقرر کی گئی ہے۔