والدین نے کیریئر کے آغاز میں بہت حوصلہ افزائی کی ، الیانا ڈی کروز

پیر 17 جولائی 2017 14:39

والدین نے کیریئر کے آغاز میں بہت حوصلہ افزائی کی ، الیانا ڈی کروز
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء)بالی وڈ اداکارہ ایلینا ڈی کروز نے کہا ہے کہ والدین نے کیریئر کے ابتدائی دنوں میں ان کی حوصلہ افزائی کی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ الیانا ڈی کروز نے کہا ہے کہ جب انہوں نے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تو کسی نے ان کی راہ میں رکاوٹ نہیں ڈالی، ان کے والدین نے ان کی بہت حوصلہ افزائی کی ،ان کا کہنا تھا کہ تم کوشش کرو یہ اچھی چیز ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ والدین نے کیریئر کے شروعات کے دنوں میں ان کی حوصلہ افزائی کی جس سے ان کی ہمت بندھی رہی۔انہوں نے کہا کہ ان کی ماں مقابلہ حسن میں ان کے جج بننے پر بہت خوش ہیں۔الیانا ان دنوں فلم مبارکاں کی تشہیر میں مصروف ہیں جس میں ان کے ساتھ ارجن کپور ،انیل کپور ،اتھیا شیٹھی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔فلم 28 جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔