پشاور واقعہ قابل مذمت ہے ،ْ دہشتگردکبھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونگے ،ْ مریم اور نگزیب

پیر 17 جولائی 2017 15:12

پشاور واقعہ قابل مذمت ہے ،ْ دہشتگردکبھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2017ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اور نگزیب نے پشاور میں دہشگردانہ واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دہشتگرد کبھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونگے ،ْ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان سے دہشتگردی کا خاتمہ ہوگا ۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مریم اور نگزیب نے کہاکہ پشاور میں اندوہناک واقعہ کی شدید مذمت کرتی ہوں انہوںنے کہاکہ دہشتگرد کبھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکتے جس طرح پاکستان میں وزیر اعظم کے وژن کے مطابق تمام قانون نافذ کر نے والے ادارے اور افواج پاکستان جس طرح دہشتگردی کی کمر توڑنے کیلئے دن رات کام کررہے ہیں اس طرح کے واقعات سے پاکستان کے عوام اور لوگوں کے حوصلے پست نہیں ہوسکتے۔

انہوںنے کہا کہ ایک میجر شہید ہوئے ہیں میں شہید میجر کے لواحقین سے اظہار افسوس کرتی ہو ں ۔ ان کی شہادت کبھی رائیگاں نہیں جائیگی ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان میں جس طرح دہشتگردی کاخاتمہ ہورہاہے وہ وقت دور نہیں جب پاکستان دہشتگردی سے پاک ہوگا

متعلقہ عنوان :