گوالمنڈی میں تیز رفتار موٹرسائیکل سوار کی ٹرک کو ٹکرا ،موقع پر دم توڑ گیا

پیر 17 جولائی 2017 15:12

گوالمنڈی میں تیز رفتار موٹرسائیکل سوار کی ٹرک کو ٹکرا ،موقع پر دم توڑ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2017ء) گوالمنڈی کے علاقے میں تیز رفتار موٹرسائیکل سوار بے قابو ہو کر کچڑے کے ٹرک سے ٹکرا گیا جس سے وہ موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ گندا انجن چوک کے قریب 28 سالہ سلمان نامی نوجوان موٹرسائیکل پر جاتے تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر کچڑے کے ٹرک سے ٹکرا گیا ۔ حادثے کے باعث نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے لیا اور ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی ہے۔