ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اسلام آبادکے زیرانتظام ڈینگی کے خلاف لوگوں میں شعور اجاگر کرنے کے لئے واک کل ہوگی

پیر 17 جولائی 2017 15:26

ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اسلام آبادکے زیرانتظام ڈینگی کے خلاف لوگوں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد نے ڈینگی کے خلاف لوگوں میں شعور اجاگر کرنے کے لئی کل منگل کو واک کا اہتمام کیاہے ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے اس واک کا اہتمام پمز ہسپتال اور شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے تعاون سے کیاہے جو پریس کلب F-6سے صبح 10 بجے شروع ہوکر سپرمارکیٹ تک اور پریس کلب پر اختتام پذیر ہوگی ۔ ڈی ایچ او اسلام آباد ڈاکٹر نجیب درانی نے بتایا کہ واک کا فیصلہ سیکرٹری کیڈ کی زیرصدارت ایک اجلاس میں کیا گیا ہے۔ واک میں پانچ سو کے قریب لوگ شرکت کرینگے ۔ ماہرین صحت واک ختم ہونے کے بعد میڈیا کو ڈینگی سے بچائو کے لئے پریس بریفنگ بھی دینگے۔

متعلقہ عنوان :