پوری قوم وزیراعظم محمد نوازشریف کے ساتھ کھڑی ہے، تمام سازشوں کو انشاء الله ناکام بنائیں گے، ملک مہابت اعوان

پیر 17 جولائی 2017 16:22

پوری قوم وزیراعظم محمد نوازشریف کے ساتھ کھڑی ہے، تمام سازشوں کو انشاء ..
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء) مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنما حاجی ملک مہابت اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کے ساتھ آڑے وقت میں مسلم لیگی کارکن اور عوام کھڑے ہیں، ایک سازش کے تحت ملک کو عدم استحکام کا نشانہ بنا کر وزیراعظم کو ہٹانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، پوری قوم وزیراعظم کے ساتھ ہے، سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔

وہ مقامی ہوٹل میں اپنی جانب سے بلائے گئے مسلم لیگی تاجر رہنمائوں کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) لائرز ونگ کے رہنما حاجی صابر تنولی ایڈووکیٹ، تاجر رہنما شیخ آفتاب احمد اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف نے ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جس کی انہیں سزا دی جا رہی ہے، مسلم لیگ (ن) مخالفین کی تمام سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی، ملک میں عدم استحکام کی سیاست کرنے والے جلد بے نقاب ہوں گے، مسلم لیگ اور نوازشریف عوام کے دلوں میں رچ بس چکے ہیں، ان کی محبت کو اپوزیشن جماعتیں کبھی بھی عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتی، الله نے ہمیں پہلے بھی بہت سے مواقعوں پر سرخرو کیا ہے اور اب بھی ہم عوام کی عدالت سے سرخرو ہو کر آئندہ انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کر کے ان سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :