کنگڑ میرا میں معصوم بچہ کے بے رحم قاتل کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گ، سردار اورنگزیب نلوٹھہ

پیر 17 جولائی 2017 16:22

کنگڑ میرا میں معصوم بچہ کے بے رحم قاتل کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے ..
حویلیاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء) خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سردار اورنگزیب نلوٹھہ نے کہا ہے کہ معصوم بچہ کے بے رحم قاتل کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا، جس طرح ظالم شخص بچہ کے ساتھ بے رحمی کے ساتھ پیش آیا ہے اسی طرح اس کے ساتھ بھی کسی قسم کا رحم والا برتائو نہیں کیا جائے گا۔ وہ سوموار کو گائوں کنگڑ میرا میں کسان کی طرف سے بچہ کی ہلاکت پر بچہ کے والد شیر افضل سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مرحوم کے والد سے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی کیلئے تمام کوششیں کی جائیں گی، تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی سردار اورنگزیب نلوٹھہ نے کہا کہ معصوم بچہ کے بے رحم قاتل کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا، درندگی کا مظاہرہ کرنے والے ملزم کو کڑی سے کڑی سزا دلوائی جائے گی اور جس طرح اس نے بے رحمی کی ہے اسی طرح اس کے ساتھ بھی کسی قسم کا رحم نہیں برتا جائے گا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ سردار سفیر، گائوں کنگڑ میرا کے عمائدین علاقہ کے کثیر تعداد موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :