وزیراعظم سے استعفیٰ مانگنے سے قبل اپنے گریبان میں جھانکیں، سردار عبدالرشید

پیر 17 جولائی 2017 16:22

وزیراعظم سے استعفیٰ مانگنے سے قبل اپنے گریبان میں جھانکیں، سردار عبدالرشید
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء) مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر سردار عبدالرشید نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی سمیت کرپشن کے ریکارڈ توڑنے والی جماعتیں وزیراعظم سے استعفیٰ مانگنے سے قبل اپنے گریبان میں جھانکیں، پیپلزپارٹی نے اپنے دور اقتدار میں زرداری کی قیادت میں ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے، پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سٹہ بازوں کے بادشاہ تھے۔

(جاری ہے)

وہ سوموار کو سلہڈ میں وزیراعظم صحت کارڈ کی تقسیم کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اربوں روپے بنانے والے خود کو احتساب کیلئے پیش کر کے تلاشی دیں، جماعت اسلامی والے غرباء کے نام پر آنے والے فنڈ سے صرف اپنی تنخواہیں پوری کرتے ہیں، ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ را کے ایجنٹ اور بھتہ مافیا ہیں، کرپشن زدہ جماعتیں کیسے قوم کے مینڈیٹ کی توہین کر سکتی ہیں۔ اس موقع پر محمد اشفاق، انور داد ستی سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :