شہرقائد میںانسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز ہو گیا، جو 22 جولائی تک جاری رہے گا

انسداد پولیو مہم کے دوران والدین ٹیموں کے ساتھ تعا ون کریں اوراپنے بچوںکو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں،آ صف جمیل

پیر 17 جولائی 2017 16:26

شہرقائد میںانسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز ہو گیا، جو 22 جولائی تک ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2017ء) شہرقائد میںانسداد پولیو مہم کا باقاعدہ پیرسے آغاز ہو گیا ہے جو 22 جولائی تک جاری رہے گا۔اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر کراچی ویسٹ محمد آصف جمیل نے بتایا کہ ضلع غربی کی 41یونین کونسلوں میں معمول کے مطا بق بچو ںکو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس دفعہ ڈسٹرکٹ ویسٹ میں 561ایریا انچارجز ، 68 UCMOs ، 158 یو سی لیول اسٹاف ، 29 ڈسٹرکٹ لیول اسٹاف ،اور 3341ٹیموں کی مدد سے 5,96,508بچوںکو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

انھوں نے کہا کے انسداد پولیو مہم قومی فریضہ ہے پولیو کے خاتمہ کے لئے عالمی پارٹنر ،محکمہ صحت ، پولیس ، رینجرز ، اور انتظامیہ مشترکہ طور پر حکمت عملی کے تحت ملکر بھرپور جدوجہد کر رہے ہیں۔ مسلسل جدو جہد اور کو ششوں کے نتیجے میں کار کردگی مسلسل بہتر ہو رہی ہے ۔

(جاری ہے)

ان کوششوں کا مقصد اپنے بچونکے مستقبل کو محفوظ بنانا ہے۔ڈپٹی کمشنر ویسٹ آصف جمیل نے والدین سے اپیل کی کے وہ انسداد پولیو مہم کے دوران آنے والی پولیو ٹیمو ں کے ساتھ تعاون کریں اور ہر بار اپنے بچوںکو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں اس سے کوئی نقصان نہیں بلکہ ہر بار پولیو کے قطرے پینے سے انکی پولیو وائرس کے خلاف قوت مدافعت بڑھتی ہے ۔

ڈپٹی کمشنر ویسٹ نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کی انسداد پولیو مہم کے دوران بھرپور سرگرمیوں کو بھی قابل ستائش قرار دیا اور اس امید کا اظہار بھی کیا کہ وہ 17 جولائی تا 22 جولائی تک جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم کی بھر پور نگرانی کریں۔ آصف جمیل نے کہاکہ انسداد پولیو کے خاتمے کے عزم کے ساتھ اگر کام کیا جائے تو معاشرے سے پو لیو جیسے موزی مرض کا خاتمہ ہو جائے گا تاہم تمام اداروں کو اس ضمن میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کو بھی یقینی بنانا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :