جے آئی ٹی کی رپورٹ پر سماعت، کمرہ عدالت میں تل دھرنے کی جگہ نہ بچی ،سیاسی رہنمائوں ، وکلاء اور میڈیا کے نمائندوں کی بڑی تعداد کورٹ روم میں داخل نہ ہوسکی ، شیخ رشیدکی اپنی نشست لطیف کھوسہ کو دینے کی پیشکش

پیر 17 جولائی 2017 16:35

جے آئی ٹی کی رپورٹ پر سماعت، کمرہ عدالت میں تل دھرنے کی جگہ نہ بچی ،سیاسی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2017ء) سپریم کورٹ میں جے آئی ٹی کی رپورٹ پر سماعت کے دوران کمرہ عدالت میں تل دھرنے کی جگہ نہیں تھی،سیاسی رہنمائوں ، وکلاء اور میڈیا کے نمائندوں کی ایک بڑی تعداد کورٹ روم میں داخل نہ ہو پائی، شیخ رشید نے اپنی نشست پیپلز پارٹی کے رہنما و سینئر قانون دان لطیف کھوسہ کو دینے کی پیشکش کی۔

(جاری ہے)

پیر کو سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کی سماعت کورٹ روم نمبر 2میں ہوئی، اس موقع پر کمرہ عدالت کھچا کھچ بھرا ہوا تھا، بعض افراد دم گھٹنے کے باعث کورٹ روم سے باہر نکل آئے،پہلی قطار میں چوہدری شجاعت حسین، راجہ ظفر الحق، شاہ محمود قریشی، شیخ رشید، سراج الحق سمیت دیگر سیاسی رہنما اور حکومت و اپوزیشن جماعتوں کے وکلاء بیٹھے تھے۔ کورٹ روم میں تمام نشستیں پر ہونے کے باعث وکلاء، سیاسی رہنمائوں اور میڈیا ک نمائندوں کی ایک بڑی تعدادکمرہ عدالت کے داخلی دروازوں تک کھڑی رہی تاہم بعض وکلاء نشست نہ ملنے پر شورشرابہ کرتے رہے،جب پیپلز پارٹی کے رہنماء و سینئر قانون دان لطیف کھوسہ کمرہ عدالت میں آئے توعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے انہیں اپنی نشست دینے کی پیشکش کی جس پر انہوں نے شیخ رشید کا شکریہ ادا کیا۔