شہباز شریف کی نااہلی کیلئے عمران خان کی درخواست سماعت کیلئے منظور
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم درخواست پر ابتدائی سماعت کل کریں گے
پیر 17 جولائی 2017 16:35
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق عمران خان کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان نے شہباز شریف کو وزارت اعلی کے عہدے سے ہٹانے کیلئے آئین کے آرٹیکل 199کے تحت درخواست دائر کی جس میں شہباز شریف اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں شہباز شریف کی وزیر اعلی بننے کی اہلیت کو چیلنج کیا گیادرخواست میں یہ بھی اعتراض اٹھایا گیا کہ شہباز شریف عوامی عہدہ رکھنے کے ساتھ ذاتی کاروبار سے منسلک رہے اور شہباز شریف نے اپنے بھائی وزیراعظم نواز شریف کو چھ ارب کے تحائف دیئے ہیں، اس رقم کی کوئی منی ٹریل نہیں دی گئی، درخواست میں یہ بھی الزام لگایا گیا کہ شہباز شریف نے اپنے خاندان کی ملکیت شوگر ملز کے لئے بھی اثر و رسوخ استعمال کیا.د رخواست میں یہ دعوی بھی کیا گیا کہ شریف خاندان کے اثاثے آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے ،درخوست میں استدعا کی گئی کہ شہباز شریف کو وزارت اعلی اور رکن پنجاب اسمبلی کی حیثیت سے نااہل قرار دیا جائے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم درخواست پر ابتدائی سماعت کریں گے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
-
ڈی جی آئی ایس پی آر نے اب کہا، پی ٹی آئی تو پہلے دن سے جوڈیشل انکوائری کا کہہ رہی ہے
-
آپ محافظ ہیں مالک نہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.