پرائیویٹ سکیم کے تحت حج کی خواہش مند ایس ایم ایس کرکے کمیٹی کے نام ، ملکیت اور رجسٹریشن کی تصدیق کرلیں ، ترجمان وزرات مذہبی امور

پیر 17 جولائی 2017 16:41

پرائیویٹ سکیم کے تحت حج کی خواہش مند ایس ایم ایس کرکے کمیٹی کے نام ، ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء) وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ سکیم کے تحت حج کی خواہش مند افراد سے ہے کہ وہ وزارت کو ایس ایم ایس کرکے کمیٹی کے نام ملکیت اور رجسٹریشن کی تصدیق کرلیں ۔

(جاری ہے)

وزرات مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق وزارت نے پرائیویٹ سکیم کے تحت حج 2017 ء کے خواہش مند پاکستانیوں سے کہاہے کہ بکنگ سے پہلے تو ٹور آپریٹر کمپنی کاکوٹہ اور اہلیت ضرور چیک کریں۔

اس کے لئے وزارت مذہبی امور کو 8331 پر یہ کمیٹی کی رجسٹریشن نمبر کے پہلے چار ہندسے ایس ایم ایس کریں جس سے کمپنی کے نام، رجسٹریشن نمبر اور ملکیت کی تفصیلات فراہم کردی جائیں گی۔ اس طرح کسی بھی قسم کے ممکنہ فراڈ سے بچا جاسکتا ہے۔ عازمین حج جعلساز کمپنیوں کے دھوکے اور ذیلی ایجنٹوں سے بچت ممکن ہو گی۔

متعلقہ عنوان :