زخمی بھارتی اوپنر مرلی وجے سری لنکا کیخلاف شیڈول تین میچز کی ٹیسٹ سیریز سے باہر ،شیکھر دھون کی لاٹری لگ گئی

پیر 17 جولائی 2017 16:04

زخمی بھارتی اوپنر مرلی وجے سری لنکا کیخلاف شیڈول تین میچز کی ٹیسٹ سیریز ..
نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار17 جولائی۔2017ئ) بھارتی اوپنر مرلی وجے سری لنکا کیخلاف شیڈول تین میچز کی ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے ہیں ۔ بی سی سی آئی کے سیکریٹری امیتابھ چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مرلی وجے نے ایک پریکٹس میچ کے دوران دوبارہ اپنی کلائی میں درد کی شکایت کی جو آسٹریلیاکیخلاف ہوم سیریز میں بھی سامنے آیا تھا ،بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم نے مرلی وجے کو اپنا علاج جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے جس کے بعد سلیکشن کمیٹی نے ان کی جگہ شیکھر دھون کو ٹیم میں شامل کرنے کی منظوری دیدی ہے جو ٹیم کے ساتھ سری لنکا جائیں گے ۔

(جاری ہے)

شیکھر دھون اب تک 23میچز میں 38.52کی اوسط سے بھارت کیلئے 4سنچریا ں سکور کرچکے ہیں ۔