ایران نے جوہری معاہدے پرذمہ داری جبکہ امریکا نے غیرذمہ داری کا مظاہرہ کیا،جواد ظریف

پیر 17 جولائی 2017 16:43

ایران نے جوہری معاہدے پرذمہ داری جبکہ امریکا نے غیرذمہ داری کا مظاہرہ ..
نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء) ایران نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے کے نفاذ پر امریکا نے غیرذمہ دارای کا مظاہرہ کیا وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے گزشتہ روز نیو یارک میں اقوام متحدہ کی سالانہ اعلی سطحی سیاسی نشست کے موقع پرسی این این ٹی وی چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے مغربی طاقتوں کے ساتھ طے پانے والے جوہری معاہدے کے نفاذ پر اپنے تمام وعدوں پر دیانتداری کے ساتھ عمل کیا ہے مگر امریکا نے اپنے حصے کا کردار پوری طرح ادا نہیں کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے چار امریکی سینیٹر کی جانب سے ایران پر جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کے الزام لگانے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ادارے کی سات رپورٹس اس بات کی تصدیق کرتی ہیں کہ ایران نے جوہری معاہدے کے نفاذ سے اب تک اپنے تمام وعدوں بالکل عمل کیا مگر بد قسمتی سے امریکا اپنے وعدوں پر قائم نہیںرہا۔

متعلقہ عنوان :