ینگ ڈاکٹرز کا سیکرٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نجم شاہ سے استعفیٰ کا مطالبہ ، احتجاج کی دھمکی

ہر ڈی ایچ کیو لیول مخصوص شعبہ جاتات بنایا جائے،ساہیوال واقعہ میں ملوث افراد کو معطل کیا جائے مطالبات منظور نا ہونے پر26 جولائی سے پنجاب میں مظاہرے ، علاج معالجہ بند کیے احتجاج ریکارڈ کرائیں گے ‘ پریس کانفرنس

پیر 17 جولائی 2017 16:43

ینگ ڈاکٹرز کا سیکرٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نجم شاہ سے استعفیٰ کا مطالبہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2017ء) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے سیکرٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نجم شاہ سے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک دفعہ پھر سڑکوں پر آنے کا اعلان کر دیا۔گزشتہ روز جنرل ہسپتال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ینگ ڈاکٹرز نے 26 جولائی کو لانگ مارچ کا اعلان کر دیا۔صدر وائے ڈی اے پنجاب ڈاکٹرمعروف وینس کا کہنا تھا کہ ہم بیوروکریس سے مایوس ہوچکے ہیں اور اب ہمارامطالبہ وزیراعلی پنجاب سے ہے۔

ہمارا مطالبہ ہے کہ ہر ڈی ایچ کیو لیول مخصوص شعبہ جاتات بنایا جائے، پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں سپیشلائزڈ ڈاکٹرز کا فقدان ہے جس کو پورا کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنا ہمارا حق ہے مگر احتجاج کے بعد ینگ ڈاکٹرز کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ،ہم پر ایف آئی آر درج کروائی گئی ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ پنجاب سے درخواست ہے کہ ینگ ڈاکٹرزکامستقبل تباہ ہونے سے بچایا جائے۔

ساہیوال واقعہ کا ایک بار پھر ذکر کرتے ہوئے ینگ ڈاکٹرز نے متعلقہ افراد کو معطل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ ینگ ڈاکٹرز کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی سکیورٹی پر زیرو ٹولرنس کے احکامات جاری کریں۔مطالبات منظور نا ہونے پرینگ ڈاکٹرز نے 26 جولائی سے لاہور سمیت پنجاب میں مظاہروں کااعلان کر دیا ۔ان کا کہنا تھا کہ ہسپتالوں میں علاج معالجہ بند کئے بغیرلانگ مارچ کی صورت میں مظاہرہ کریں گے۔