دالبندین میں انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن ،متعدد دکانوں کے برآمدے گرائے جانے کیخلاف متاثرہ دکاندار مشتعل ہوگئے ،بازار بندکراکے سڑک بلاک کردی

پیر 17 جولائی 2017 16:43

دالبندین میں انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن ،متعدد ..
دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2017ء) دالبندین شہر میں انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات کیخلاف کئے گئے گرینڈ آپریشن کے دوران متعدد دکانوں کے برآمدے گرائے جانے کیخلاف متاثرہ دکاندار مشتعل ہوگئے جنہوںنے بازار بندکراکے سڑک بلاک کردی اس دوران ایف سی نے شہر کا کنٹرول سنبھالا جہاں جہاں مشتعل مظاہرین کو منتشر کردیا ۔

قبل ازیںپی پی پی کے سینئر رہنماء سابق صوبائی وزیر میر محمد عارف محمد حسنی اور میر عمیر محمدحسنی کی قیادت میں ریلی نکالی گئی جس میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک تھی ریلی مختلف شاہراہوں سے گزری جومرکزی چوک پر جلسے میںبدل گئی جس سے سابق صوبائی وزیر میرمحمد عارف محمدحسنی ، میر عمیرمحمدحسنی، پی پی پی کے ضلعی صدر میر حبیب دہانی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا عوامی نمائندے ووٹ نہ ملنے پر غریب عوام کے خلاف انتقامی کارروائی کرکے انھیں دبانا چاہتے ہیںانشاء اللہ 2018 میں چاغی کے مظلوم عوام انھیں پھر شکست دیگی۔

(جاری ہے)

انہوںنے الزام عائد کیا کہ ضلعی انتظامیہ ایم پی اے اور ڈسٹرکٹ چیئرمین کی ایماء پر امتیازی کارروائی کرکے صرف غریب دکانداروں کے برآمدے گرارہی ہے جوقابل مذمت اور ناقابل قبول امر ہے۔انہوںنے این اے 260 ضمنی الیکشن میں ضلع چاغی میں چارجماعتی حکومتی اتحاد کو پیسہ و سرکاری مشنری کی استعمال کے باوجود مستردکرکے پی پی پی کے امیدوار میرعمیرمحمدحسنی کو بھاری مینڈیٹ دینے پرضلع چاغی کے شکریہ ادا کیااور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ 2018میں پی پی پی کو دوگنا مینڈیٹ دے کر دھاندلی کے ذریعے اقتدار پر قابض عناصر کو نکال باہر پھینکیں گے تجاوزات مسمار کر نے کے خلاف دالبندین شہر مکمل طور پر شٹرڈاون رہی اور تمام کاروباری مراکز بند رہے تاہم اس حوالے ایف سی کمانڈنٹ اورپی پی پی رہنماوں کے درمیان مزکرات ہوا جس پر کمیٹی بنانے کا اتفاق کیا گیا کمیٹی فیصلہ کے بعد نئی لا عمل طے کی جائیگی تاہم شہر کی تمام دوکانیں بند رہے ۔

متعلقہ عنوان :