افغان ا ے کرکٹ ٹیم پہلی بار جنوبی افریقہ کا دورہ کریگی

پیر 17 جولائی 2017 16:15

افغان ا ے کرکٹ ٹیم پہلی بار جنوبی افریقہ کا دورہ کریگی
کابل(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار17 جولائی۔2017ئ) افغان اے کرکٹ ٹیم نے رواں ماہ کے آخر میں شیڈول سہ روز ہ سیریز کے لیے جنوبی افریقہ کا دورہ کرنے کی درخواست قبول کرلی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا اور کھلاڑیوں کے مابین تنخواہوں پر جاری حالیہ تنازع کے باعث آسٹریلیا اے نے دورہ جنوبی افریقہ سے انکار کرکے افغان کرکٹ ٹیم پر ٹورنامنٹ کھیلنے کے دروازے کھول دیئے۔

(جاری ہے)

کرکٹ جنوبی افریقہ کے چیف ایگزیکٹو ہارون لورگاٹ کا کہنا تھا کہ انہیں بہت خوشی ہے کہ افغان کرکٹ بورڈ نے ان کی درخواست قبول کی اور اب وہ افغان ٹیم کو اس ٹورنامنٹ میں خوش آمدیدکہنے کیلئے بے تا ب ہیں ۔ افغان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو شفیق اللہ ستانکزئی کا کہنا تھا کہ وہ جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ کی جانب سے دورے کی دعوت دیئے جانے پر ان کے شکر گزار ہیں ،یہ افغان ٹیم کا پہلا دورہ جنوبی افریقہ ہوگا اور امید ہے کہ یہ ہماری ٹیم کو اپنی کرکٹ مزید بہتربنانے کا موقع دیگا ۔ بھارت کی اے ٹیم اس ٹورنامنٹ کے بعد جنوبی افریقہ اے کیخلاف 2چار روزہ میچز کی سیریز کھیلے گی ۔

متعلقہ عنوان :