سیالکوٹ ،ْ مکان کی چھت گرنے سے ملبے تل دب کر شوہر جاں بحق ،ْبیوی اور دو بچیاں زخمی

پیر 17 جولائی 2017 16:49

سیالکوٹ ،ْ مکان کی چھت گرنے سے ملبے تل دب کر شوہر جاں بحق ،ْبیوی اور ..
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2017ء) سیالکوٹ کے علاقہ نشاط پارک میں مکان کی چھت گرنے سے ملبے تل دب کر شوہر جاں بحق اوربیوی اور دو بچیاں زخمی، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

اطلاعا ت کے مطابق نشاط پارک کے علاقہ میں مکان کی بوسیدہ چھت گر گئی، جس کے ملبے تلے دب کر سوات کا رہائشی حبیب اللہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ اسکی تیس سالہ بیوی اور دو بیٹیاں چار سالہ عافیہ اور دو سالہ حمیرہ زخمی ہو گئیں جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے ملبے سے نکال کر گورنمنٹ علامہ اقبال ہسپتال منتقل کر دیا ،ْ متاثرہ خاندان کا تعلق سوات کے علاقہ بحرین سے بتایا جا رہا ہے، جو سیالکوٹ کے علاقہ نشاط پارک میں روزگار کے سلسلہ میں مقیم تھا۔

متعلقہ عنوان :