ممبر ایڈمنسٹریشن کے توہین آمیز اور جانبدارانہ رویے کیخلاف سی ڈی اے مزدور یونین نے مرکزی عہدیداران کا اجلاس طلب کر لیا

پیر 17 جولائی 2017 16:50

ممبر ایڈمنسٹریشن کے توہین آمیز اور جانبدارانہ رویے کیخلاف سی ڈی اے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2017ء) ممبر ایڈمنسٹریشن سی ڈی اے یاسر پیرزادہ کے ملازمین کے خلاف توہین آمیز رویے اور ملازمین کی نمائندہ تنظیم کے ساتھ جانبدارنہ رویہ اور مزدور دشمن پالیسیوں کے خلاف سی ڈی اے مزدور یونین کے مرکزی اور سی بی اے کمیٹی کے عہدیداران کا ہنگامی اجلاس آج مورخہ18جولائی بوقت صبح 09:00بجے بمقام چیئرمین آفس میں طلب کر لیا گیا ہے جس میں تمام مرکزی عہدیداران ،سی بی اے کمیٹیوں کے عہدیداران کی مشاورت کے بعد حتمی لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا ،سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین نے اس مسئلے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے ایک قومی اور سرکاری ادارہ ہے اور سی ڈی اے مزدور یونین مسلسل گزشتہ دس سال سے زائد عرصہ سے مزدوروں کی واحد نمائندہ تنظیم ہے جو صرف اور صرف مزدوروں کی خدمت اورانکے حقوق کا تحفظ کرنے کا عزم کیے ہوئے ہے جبکہ موجودہ ممبر ایڈمنسٹریشن نے ملازمین کی نمائندہ تنظیم سی ڈی اے مزدور یونین کے ساتھ غیر مناسب رویہ اختیار کیا ہوا ہے اور وہ محنت کشوں کے جائز مسائل حل کرنے میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں جو ناقابل برداشت اور قابل مذمت ہے ،ادارے میں پسند اور نا پسند کی بنیاد پر ملازمین کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے ان اقدامات کی وجہ سے ملازمین میں بے چینی بڑھ رہی ہے جس کی وجہ سے سی ڈی اے مزدور یونین اپنے عہدیداران کا ہنگامی اجلاس بلا کر انکی مشاورت کے بعد حتمی لائحہ عمل کا اعلان کرے گی اور آنے والے وقت میں حالات کی تمام تر ذمہ داری ممبر ایڈمنسٹریشن پر ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :