مون سون کی حالیہ طوفانی بارشوں اور تیز ہوائوں نے تباہی مچادی ،بڑے پیمانے پر نقصانات

پیر 17 جولائی 2017 16:50

مون سون کی حالیہ طوفانی بارشوں اور تیز ہوائوں نے تباہی مچادی ،بڑے پیمانے ..
شیرانی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2017ء) مون سون کے حالیہ طوفانی بارشوں اور تیز ہووائوں نے تباہی مچادی بڑے پیمانے پر نقصانات۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مون سون کی حالیہ بارشوں میں کھڑے فصلات تباء ہوگئے آسمانی بجلی گرنے اور سیلابی ریلوں سینکڑوں مال مویشی ہلاک ہوگئے حفاظتی پوشتے ٹوٹ گئے جن سے کروڑوں روپے کے کھڑے فصلات تباء ہوگئے کچے مکانات مہندم ہوگئے ندی نالون میں تغیانی سے سڑکیں سیلاب کا منظر پیش کررہے ہیں سلیازہ تکئی ،بابڑ ایریا یونین کونسل میرعلی خیل یونین کونسل سمبازہ گستوئی ،مرغہ کبزئی ،عبداللہ زئی۔

یونین کونسل شہاب زئی ،یونین کونسل والہ اکرم،ژوب شہر کے چار یونین کونسلوں اور ر دیگر یونین کونسلوں میں فصلوں ،زرعی آراضی ،حفاظتی بندات اور گھروں کی دیواروں کوشدید نقصانات پہنچائیں۔ژوب کے سماجی اور عوامی حلقوں نے پی ڈی ایم ائے،کمشنر ژوب ڈویژن،اور ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع ژوب کو آفت زدہ قرار دیکر نقصانات کے آزالے کے لئے فوری اقدامات اُٹھائیں۔

متعلقہ عنوان :