احمدیار، تھانہ سٹی کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو ہلاک ،دوفرار ہوگئے

پیر 17 جولائی 2017 16:57

احمدیار، تھانہ سٹی کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو ہلاک ..
احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2017ء) تھانہ سٹی کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو ہلاک ،دوفرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق نواحی گائوں پلی کے نزدیک مبینہ پولیس مقابلہ میں موٹرسائیکل سوار ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ساتھی ڈاکو معین علی ولد محمد علی ماچھی کھوکھر سکنہ فورٹ عباس ہلاک ہوگیا دوڈاکو جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچادیا تھانہ سٹی عارفوالا کے ایس ایچ او اللہ دتہ شاہین نے این این آئی کوبتایا کہ ڈاکوئوں نے غلہ منڈی کے پلے داروں عدیل اور غفور سے ٹھیکواں والی پلی کے نزدیک ناکہ لگا کر نقدی روپے چھین لیے اور فرا ر ہوکر پلی پر آگئے پولیس اور ڈاکوئوں کی فائر نگ کے دوران ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ساتھی ڈاکوہلاک ہوگیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :