وفاقی محتسب نے سوئی ناردرن گیس کو نوٹس جاری کر دیا

پیر 17 جولائی 2017 16:54

وفاقی محتسب نے سوئی ناردرن گیس کو نوٹس جاری کر دیا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء) وفاقی محتسب نے کالم نگار اور سماجی شخصیت سید مزمل حسین کی درخواست پر سوئی ناردرن گیس کو نوٹس جاری کر دیا اور جواب طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سید مزمل حسین نے اپنی درخواست میں یہ مؤقف اختیارکیا تھا کہ وہ ریور گارڈن، اسلام آباد میں رہائش پذیر ہیں۔ سوئی گیس محکمہ نے ابتدا میں 2016ء میں ان سے پچیس ہزار روپے جمع کروانے کو کہا تھا جو مئی 2016ء میں جمع کروادیئے گئے تھے۔

(جاری ہے)

سید مزمل حسین نے اپنی درخواست میں مزید کہاکہ ان کی گلی میں تقریباً تمام گھروں کو گیس کنکشن دی دیئے گئے ہیں لیکن انہیں امتیازی اور تاخیری حربوں کے ذریعے گیس کنکشن نہیں دیاجا رہا اور معاملے کو لٹکایا جارہا ہے ۔ سید مزمل حسین نے وفاقی محتسب سے مداخلت کی اپیل کی تھی جس پر وفاقی محتسب نے سوئی گیس کمپنی کو جواب دعویٰ داخل کرنے کی ہدایت کردی۔ یادر ہے کہ وفاقی محتسب سلمان فاروقی کی ہدایت کے مطابق 60 دنوں درخواستوں کو نمٹایاجارہاہے۔ سید مزمل کی درخواست کی سماعت وفاق محتسب کے سینئر مشیر عبدالحمید نے کی۔

متعلقہ عنوان :