میونسپل کمیٹی اٹک کا 28کروڑ 77لاکھ، 49ہزار روپے کا بجٹ متفقہ طورپر منظور

پیر 17 جولائی 2017 16:54

میونسپل کمیٹی اٹک کا 28کروڑ 77لاکھ، 49ہزار روپے کا بجٹ متفقہ طورپر منظور
اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء) میونسپل کمیٹی اٹک کا 28کروڑ 77لاکھ، 49ہزار 260روپے کا بجٹ متفقہ طورپر منظور کر لیا گیا۔ بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس عائد نہیں کیا گیا ہے، بجٹ میں آمدنی کا تخمینہ 28کروڑ 77لاکھ، 49ہزار 260روپے لگایا گیا ہے جبکہ متوقع اخراجات 27کروڑ 32لاکھ 39ہزار585روپے مختص کیے گئے ہیں،اس طرح 1کروڑ 45لاکھ روپے سے زائد کا فاضل بجٹ پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

بجٹ میں ترقیاتی اخراجات کی مد میں 3کروڑ 89لاکھ روپے سے زائد رقم رکھی گئی ہے جبکہ غیر ترقیاتی اخراجات میں 23کروڑ 42لاکھ روپے سے زائد رقم مختص کی گئی ہے۔ بجٹ کا ایک بڑا حصہ یعنی17کروڑ 31لاکھ روپے سے زائد رقم ملازمین کی تنخواہوں پر خرچ کی جائے گی جبکہ جاری اخراجات کی مد میں 6کروڑ 11لاکھ روپے سے زائد رکھے گئے ہیں۔ بجٹ میں کل اخراجات کا 2فیصد یعنی 8لاکھ روپے کھیلوں کے لیے رکھے گئے ہیں۔ ہر وارڈ کے کونسلر کو 8لاکھ روپے کے منصوبے مکمل کروانے کا اختیار دیا گیا ہے جبکہ مخصوص نشستوں پر کامیاب ہونے والے کونسلر خواتین و حضرات کے لیے فی کونسلر 3لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :