وفاقی وزیر زاہد حامد کی زیر صدارت گلوبل چینج امپیکٹ سٹڈی سنٹر کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس، بورڈ کے بنیادی فریم ورک کے اطلاق پر بحث

پیر 17 جولائی 2017 16:54

وفاقی وزیر زاہد حامد کی زیر صدارت گلوبل چینج امپیکٹ سٹڈی سنٹر کے بورڈ ..
اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء)گلوبل چینج امپیکٹ سٹڈی سنٹر کے بورڈ آف گورنرز کا وزارت موسمیاتی تبدیلی میں ایک اجلاس ہوا جس کی صدارت وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زاہد حامد نے کی ۔گلوبل چینج امپیکٹ سٹڈی سنٹر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر طارق بنوری نے ادارے کا تعارف کرایا۔اراکین نے جی سی ایس سی کے بورڈ کے بنیادی فریم ورک کے اطلاق پر بات چیت کی۔

اجلاس کا آغاز تیسرے بورڈ آف گورنر کی منظوری کے ساتھ ہوا تعارف میں بنیادی تحقیق کے مقاصد اور طریقے ،منصوبے اور ماڈلز اور بنیادی فریم ورک کی منیجمنٹ کی فراہمی پر توجہ کے بارے میں بتایا گیا گلیشئرز کے بارے میں کم علمی کو بھی نمایاں کیا گیا تھا جس میں زیر زمین اور دریائوں کے پانی کی صلاحیت بھی شامل ہے ۔

(جاری ہے)

بورڈ کے ممبران کی تعداد کو بڑھانے پر بھی غور کیا گیا اور اس میں بورڈ کی استعدادی صلاحیت بشمول تکنیکی ،ادارتی ،بنیادی ڈھانچہ ،مواصلاتی صلاحیت اور میمو آئیٹمز (کارپوریٹ صلاحیتوں کا تصور ) بھی زیر بحث آئے ۔

تربیتی پروگرام کا آغاز اور محققین کے ذریعے بورڈ اراکین کی مانیٹرینگ کی بھی تجویز دی گئی جس میں موسمیاتی تبدیلی کی تعلیم کا فروغ بالخصوص اس شعبہ میں ماسٹر پروگرام اور موسمیاتی تبدیلی کو بہتر طور پر سمجھنے کے لیے اقدامات بھی شامل ہیں پرمختلف تجاویز پیش کی گئیں جن میں میرین کوسٹل اور صحرائی کوسٹل پر غور اور بورڈ کے کام کو مکمل ٹائم فریم ورک پر کرنا شامل ہے۔

یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ پرانے کمپیوٹرز سکول کو عطیہ کر دیئے جائیں ۔بورڈ نے بورڈ سنٹر پر نظر ثانی اور نشستوں میں اضافہ کی منظوری دی یہ بات بھی زیر بحث آئی کہ این جی او زاور دیگر ذرائع کی مالی معاونت کے علاوہ حکومت سے بھی مالی امداد کے لئے کہا جائے ۔اجلاس کے آخر میں وفاقی وزیر نے تجویز پیش کی کہ گلوبل چینج امپیکٹ سٹڈی سنٹر میں لفظ ’’ کلائمیٹ ‘‘ بھی شامل کیا جائے ۔

اس بات کا بھی اعادہ کیا گیا کہ خارجی امور اور ایچ ای سی کے اداروں کو بھی بورڈ کا حصہ بنایا جائے سوشل سائنسدانوں بشمول تکنیکی ماہرین کی ہائرنگ زیر بحث آئی اور ممبران نے اس کو سراہا ۔اجلاس میں وزارت موسمیاتی تبدیلی کے سیکرٹری سید ابو احمد عاکف بورڈ گورنرز کے نائب چیئرمین ،گلوبل چینج امپیکٹ سٹڈی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر طارق بنوری وزارت خزانہ کے ملک امان ،سائنس و ٹیکنالوجی سے فضل عباس میکن ،وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ کے سیکرٹری محمد عابد جاوید،پی ایم ڈی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر غلام رسول،سپارکو کے اعجاز احمد بھٹہ ،چیئرمین این ڈی ایم اے ،لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات اور صوبائی ماہرین نے شرکت کی۔