چین کا سکم پر بھارتی چیک پوسٹ پر راکٹ حملہ ، 158 بھارتی فوجی ہلاک

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 17 جولائی 2017 16:39

چین کا سکم پر بھارتی چیک پوسٹ پر راکٹ حملہ ، 158 بھارتی فوجی ہلاک
بھارت (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جولائی 2017ء) : چین نے بھارتی شہر سکم میں راکٹ حملہ کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق چین نے سکم میں کیے گئے راکٹ حملے میں بھارتی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا ۔ چین کے راکٹ حملے میں بھارت کے 158 فوجی ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

حملے میں بھارت کا بارودی مواد اور دیگر سامان بھی تباہ ہوا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے راکٹ حملے کے بعد بھارت اور چین کے مابین چھڑپوں کا آغاز ہو گیا ہے۔ یہاں یہ بات واضح رہے کہ چین کی جانب سے بارہا انتباہ کے باوجود بھارت نے مذکورہ علاقہ سے اپنی فورسز نہیں ہٹائیں جس پر چین نے بھارتی فوج کی چیک پوسٹس پر راکٹ فائر کر دئے۔

متعلقہ عنوان :