سعودی عرب میں ایک ہی خاندان کے 21افراد بھیک مانگنے پر گرفتار

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 17 جولائی 2017 16:52

سعودی عرب میں ایک ہی خاندان کے 21افراد بھیک مانگنے پر گرفتار

منامہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 جولائی2017ء) سیکورٹی حکام نے سعودی عرب میں ایک خاندان کے 21 افراد کو گرفتار کیا جو کہ ال قاسم کے دارالحکومت براہدہ میں بھیک مانگنے کی سرگرمیوں میں مصروف تھے۔اس خاندان نے مبینہ طور پر شہر میں ایک فلیٹ کرائے پر لے رکھا تھااور بڑے منظم طریقے سے خود کو شہر میں پھیلائے ہوئے تھے تاکہ بغیر کسی شک کے لوگوں سے چیرٹی کے نام پر رقم حاصل کر سکیں۔

خاندان کے ممبران ایک نئے ماڈل کی کار سمیت 5گاڑیاں اپنی سرگرمیوں کے لیئے استعمال کر رہے تھے۔ال قاسم پولیس کے ترجمان بدر ال سبحانی نے کہا ہے کہ ہمیں شہر میں غیر قانونی بھیک مانگنے والوں کی اطلاع ملی تھی جس کے متعلق تحقیقا ت کرتے کرتے ہم اس خاندان تک پہنچے جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل تھے۔

(جاری ہے)

ال سبحانی نے مزید کہا کہ ان لوگو ں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے اور یہ لوگ ایک ہے فلیٹ کو اپنے ہیڈکواٹر کے طور پر استعمال کر رہے تھے ۔

یہ لوگ راستے میں جاتے ہوئے گاڑیوں پر سوار لوگوں کو روکتے اور ان سے فور ی مدد کی بھیک مانگتے۔ال سبحان نے بتایا کہ پولیس کو ان مشتبہ افراد سے 12,049سعودی ریال کے ساتھ ساتھ 150متحدہ عرب امارات درہم برآمد ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ پولیس کو زیورات اور دوسرے عرب ممالک کے رہائشی اجازت نامے برآمد ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :