’ خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام‘‘دیہی معیشت کے فروغ کیلئے گیم چینجر ثابت ہورہا ہے،ملک تنویر اسلم اعوان

پیر 17 جولائی 2017 17:23

’ خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام‘‘دیہی معیشت کے فروغ کیلئے گیم چینجر ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء) صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات ملک تنویر اسلم اعوان نے کہا ہے کہ ’’ خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام‘‘ کے تحت دیہی علاقوں میں ہزاروں کلومیٹر کارپٹڈ سڑکیں بنائی گئی ہیںاوردیہی معیشت کے فروغ کیلئے یہ منصوبہ ایک گیم چینجر ثابت ہوا ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں دیہی سڑکوں کی تعمیر و بحالی کا یہ سب سے بڑا منصوبہ ہے اور کارپٹڈ دیہی سڑکیں بننے سے دیہی آبادی کو آمد و رفت کی بہتر سہولتیں میسر آئی ہیںاور زرعی معیشت پرمثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیںاور کاشتکاروں کو اپنی اجناس منڈیوں تک لے جانے میں سہولت ملی ہے۔

ان باتوں کااظہار سوموار کو صوبائی وزیر نے سیکرٹری مواصلات و تعمیرات میاں مشتاق اور دیگر متعلقہ افراد سے اپنے آفس میں ایک میٹنگ کے دوران کیا، انہوں نے کہاکہ ’’خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام‘‘ کے باعث شاندار سڑکوں کی تعمیر سے کسانوں اور دیہات میں بسنے والے افراد کوبے پناہ فائدہ ہو ا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ اس پروگرام پر اب تک 67 ارب روپے سے زائد خرچ کیے جاچکے ہیں۔

تقریباً7ہزار کلومیٹر طویل کارپٹڈ دیہی سڑکیںبن چکی ہیں۔ نئے مالی سال میں دیہی سڑکوں کی تعمیر پر 17 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔ انہوںنے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی برق رفتار،معیار اور شفافیت کیساتھ تکمیل پنجاب حکومت کی پالیسی ہے۔ اسی پالیسی کے تحت دیہی سڑکوں کی تعمیر کے اعلیٰ معیار کو ہر قیمت پر یقینی بنایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :