چیئر مین پی سی بی بننے کے خواہاں نجم سیٹھی کے خواب چکناچور ہونیکا امکان

پیر 17 جولائی 2017 17:00

چیئر مین پی سی بی بننے کے خواہاں نجم سیٹھی کے خواب چکناچور ہونیکا امکان
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار17 جولائی۔2017ئ) پاکستان سپر لیگ کے چیئر مین نجم سیٹھی کا ویسے تو کرکٹ سے دور دور تک واسطہ نہیں رہا لیکن انہیں محض سیاسی وابستگی کی بنا پر کرکٹ بورڈ میں یہ بڑا عہدہ مل گیا ۔

(جاری ہے)

نجم سیٹھی کو اس مقام پر لانے والے وزیر اعظم نواز شریف اس وقت اپنے سیاسی کیریئر کی سب سے بڑی جنگ لڑ رہے ہیں اور عین ممکن ہے کہ پانامہ کیس میں عدالت خودہی انہیں نااہل قرار دیکر گھر بھیج دے،اس صورت میں نجم سیٹھی کے چیئر مین پی سی بی بننے کا خواب چکنا چور ہوسکتاہے کیوں کہ سیالکوٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سابق سربراہ ذوافقارملک نے اعلان کیا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کے ناا ہل ہونے کی صورت میں وہ نجم سیٹھی اور عارف اعجاز کی چیئر مین پی سی بی بننے کے لیے کی گئی نامزدگیاں بھی چیلنج کریں گے ۔

یاد رہے کہ83سالہ موجودہ چیئر مین پی سی بی شہریار خان 16اگست کو گھر چلے جائیں گے اور اگر نجم سیٹھی اور عارف اعجاز کی اگلے چیئر مین کیلئے نامزدگی چیلنج ہوگئی تو پی سی بی کے نئے سربراہ کی تقرری التواءکا شکار ہوجائے گی۔