پنجاب حکومت کا بوڑھے افراد کے حقوق کے لیے قانون سازی کا فیصلہ

صوبائی وزیر رانا ثناء اللہ کی سربراہی میں کمیٹی سینئر سٹیزن کے قانون کیلئے حتمی ڈرافٹ تیار کریگی

پیر 17 جولائی 2017 17:44

پنجاب حکومت کا بوڑھے افراد کے حقوق کے لیے قانون سازی کا فیصلہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2017ء) پنجاب حکومت نے بوڑھے افراد کے حقوق کے لیے قانون سازی کا فیصلہ کر لیا گیا ،صوبائی وزیر رانا ثناء اللہ کی سربراہی میں کمیٹی سینئر سٹیزن کے قانون کے لیے حتمی ڈرافٹ تیار کرے گی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے بوڑھے افراد کے حقوق کے لئے صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور راناثنااللہ خاں کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی ہے ۔ کمیٹی کے اراکین میں سیکرٹر ی قانون ، سیکرٹر ی پاپولیشن ، سیکرٹر ی زکوٰة ، سیکرٹر ی شوشل ویلفیئر ،سی ای او شوشل پروٹیکشن سلمان صوفی اور رکن قومی اسمبلی شائشہ پرویز ملک شامل ہوں گی ۔کمیٹی کا پہلا اجلاس 19جولائی کو ہوگا جو سینئر سٹیزن کے قانون کیلئے حتمی ڈرافٹ تیار کرے گی۔

متعلقہ عنوان :