چند سیکنڈز میں واٹس ایپ ہیک ، دبئی کی طالب علم کو شدید جھٹکا

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 17 جولائی 2017 17:40

چند سیکنڈز میں واٹس ایپ ہیک ، دبئی کی طالب علم کو شدید جھٹکا
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار17 جولائی۔2017) : دبئی پولیس نے خبردار کیا ہے کہ سماجی ویب سائٹ کے صارفین محتاط رہیں کہ وہ اپنے سمارٹ فون کی رسائی کس کو دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

دبئی میں ایک خاتون طالب علم نے پولیس کو رپورٹ کی کہ اس کا واٹس ایپ اکاؤنٹ کسی نے ہیک کر لیا ہے اور اس کی پرائیوٹ گفتگو اور تصاویر تک رسائی حاصل کر لی ہے ۔اس خاتون کی رپورٹ پر جب پولیس نے تحقیقات کیں تو پتہ چلا کہ خاتون کے فیلو نے ہی اس کا وٹس ایپ ہیک کیا تھا جس پر خاتون حیران رہ گئی اور اس نے بتایا کہ اس کے کلاس فیلو کے پاس تو اس کے فون کی بڑی معمولی سی معلومات تھیں۔


متعلقہ عنوان :