صوبائی صحت برائے ترقیاتی مراکز کی بندش کے خلاف کیس

لاہور ھائیکورٹ نے سیکرٹری ہیلتھ اور پنجاب حکومت کو جواب جمع کرانے کیلئے مزید مہلت دے دی

پیر 17 جولائی 2017 18:08

صوبائی صحت برائے ترقیاتی مراکز کی بندش کے خلاف کیس
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2017ء) لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے صوبائی صحت برائے ترقیاتی مراکز کی بندش کے خلاف کیس میں سیکرٹری ہیلتھ اور پنجاب حکومت کو جواب جمع کرانے کے لیے مزید مہلت دے دی۔

(جاری ہے)

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر شہزاد شمس کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پروفیشنل ہیلتھ سینٹرز کو غیر قانونی طریقے سے بند کیا گیا جبکہ بند کیے جانے والے صوبائی ہیلتھ ڈویلپمنٹ میں ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل سٹاف کی ٹریننگ کی جاتی تھی۔

سینٹرز کی بندش کے باعث ایمرجنسی صورتحال میں مریضوں کی نگہداشت کے لیے ٹریننگ سٹاف موجود نہیں ، احمد پور شرقیہ جیسے واقعات میں بھی جھلسے گئے مریضوں کے لیے سٹاف موجود نہیں تھا درخواست میں ہائی کورٹ سے استدعا کی گئی کہ عدالت پنجاب بھر میں بند کیے گئے ٹریننگ مراکز بحال کرنے کا حکم دے ، عدالت نے درخواست پر پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین جواب داخل کرانے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت 19 جولائی تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :