کوئٹہ،آواران میں نامعلوم مسلح افرا د کی فائرنگ سے ایک شخص قتل

پیر 17 جولائی 2017 18:19

کوئٹہ،آواران میں نامعلوم مسلح افرا د کی فائرنگ سے ایک شخص  قتل
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2017ء) آواران میں نامعلوم مسلح افرا دنے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب آواران کے علاقے نامعلوم مسلح افراد نے ایک گھر پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لے کر ہسپتال منتقل کر دی لاش ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی مزید کا رروائی مقامی انتظامیہ کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :