اسلام آباد کلب میں خاتون کا مبینہ قتل معمہ بن گیا

پیر 17 جولائی 2017 18:22

اسلام آباد کلب میں خاتون کا مبینہ قتل معمہ بن گیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2017ء) اسلام آباد کلب میں خاتون کا مبینہ قتل معمہ بن گیا، باوثوق ذرائع کے مطابق 15اور سولہ جون 2017ء کی درمیانی شپ اسلام آباد کلب میں خاتون کو بداخلاقی کا نشانہ بنائے جانے کے بعد قتل کر دیا گیا، اس حوالے سے ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ آ-بی نامی خاتون اسلام آباد کلب میں بطور اسسٹنٹ منیجر کے عہدے پر ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دی رہی تھی، جن کو سیکرٹری صدر مملکت اور ان کے قریبی ساتھی نے مبینہ طور پر بداخلاقی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا جس کے بعد اسلام آباد کلب میں کھلبلی مچ گئی اور خاتون کے قتل کو خودکشی قرار دے دیا گیا، ذرائع کا مزید کہنا تھا بعدرزں صدر مملکت کے سیکرٹری کے قریبی ساتھی سکندر اسماعیل کینیڈا فرار ہو گئے اور وفاقی پولیس نے بھی روایتی انداز میں واقعہ پر چپ سادھ لی مقتولہ کو بغیر پولیس رپورٹ اور پوسٹ مارٹم کے آبائی گاؤں میں سپرد خاک کر دیا گیا، اس حوالے سے پولیس حکام کی معنی خیز کاموشی پولیس افسران کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے دوسری طرف اسلام آباد کلب کی انتظامیہ نے آن لائن کو بتایا کہ اس نام کی کوئی خاتون ہمارے پاس ملازم نہیں تھی اور نہ ہی کلب میں کسی خاتون کے قتل یا خودکشی کا کوئی واقعہ ہوا ہے۔

۔

متعلقہ عنوان :